• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 2137

    عنوان: میرے دوست نے اپنی بچی کام نام ذوبیہ (Zobiyah) رکھا ہے، وہ جاننا چاہتاہے کہ اس نام کا معنی کیاہے اور کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

    سوال: میرے دوست نے اپنی بچی کام نام ذوبیہ (Zobiyah) رکھا ہے، وہ جاننا چاہتاہے کہ اس نام کا معنی کیاہے اور کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 2137

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1004/ ج= 1004/ ج

     

    ذوبیہ عربی کے لفظ ذوب سے بنا ہے جو بیوقوفی ولاغری کے معنی میں آتا ہے، چنانچہ کہا جاتا ہے ذاب الرجل آدمی عقلمندی کے بعد بے وقوف ہوگیا۔ و ذاب جسمہ اس کا جسم لاغر ہوگیا، پس ذوبیہ نام کے معنی کچہ اچھے نہیں۔ لہٰذا کوئی ایسا نام رکھیں جس کے معنی و مفہوم اچھے ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند