• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 1784

    عنوان: میرے تین بچے ہیں جنمیں ایک لڑکی جس کا نام عریشہ اور دو لڑکے جن کانام عبیدالرحمان اور عبادالرحمان ہیں ۔ کیا یہ نام صحیح ہیں ؟ نیز ان کے معنی بھی بتادیں۔

    سوال: میرے تین بچے ہیں جنمیں ایک لڑکی جس کا نام عریشہ اور دو لڑکے جن کانام عبیدالرحمان اور عبادالرحمان ہیں ۔ کیا یہ نام صحیح ہیں ؟ نیز ان کے معنی بھی بتادیں۔

    جواب نمبر: 1784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 483/ ل= 483/ ل

     

    عبید الرحمن اور عباد الرحمن دونوں اچھے نام ہیں، عبید الرحمن کے معنی اللہ کا چھوٹا بندہ او رعباد الرحمن کے معنی اللہ کے بندے کے ہیں اور عریشہ نام معنی کے اعتبار سے اچھا نہیں، مصباح اللغات میں اس کے معنی پالکی کے لکھے ہیں اور حدیث شریف میں ہے کہ بہترین نام رکھا کرو اس لیے کہ قیامت کے دن تم اپنے ناموں اور اپنے آباء و اجداد کے ناموں سے پکارے جاوٴگے: عن أبي الدرداء قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تُدعَوْن یوم القیامة بأسماءکم وأسماء آباءکم فأحسنوا أسماءکم (منشکوٰة: ۲/ ۴۰۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند