• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 175995

    عنوان: محمد عمر عبد العزیز نام کیسا ہے؟

    سوال: میرے بیٹے کا نام محمد عمر عبدالعزیز ہے ، یہ نام رکھ سکتے ہیں اور اس کا ترجمہ بھی بتائیں ۔جزاک اللّہ

    جواب نمبر: 175995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:475-326/sn=5/1441

     محمد عمر عبد العزیز اچھا نام ہے ، یہ نام رکھا جاسکتا ہے ، محمد تو ہمارے پیارے نبی کا نام ہے اور عمر بن عبد العزیز ایک مشہور تابعی اور متقی عادل بادشاہ گزرے ہیں ، خلفائے راشدین کے نمونے پر انھوں نے حکومت چلائی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند