• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 175519

    عنوان: محمد یحییٰ، محمد عمار اور محمد ارقم نام کیسے ہیں؟‏، نیز نام سے پہلے كچھ اور لگانا كیسا ہے؟

    سوال: اللہ تعالی کے فضل سے میرے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، ہم نے اس کے لیے چند نام چنے ہیں ، بتائیں کہ کونسا نام سب سے زیادہ صحیح ہے۔ (۱)محمد ارقم، (۲) محمد عمار، (۳) محمد یحی ۔ کیا ان تینوں کے نام سے پہلے بعد میں ”محمد “کا علاوہ بھی کچھپ لگا سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 175519

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:341-267/N=4/1441

    (۱): یہ تینوں نام صحیح اور اچھے ہیں اور ان میں محمد یحییٰ سب سے اچھا ہے؛ کیوں کہ (حضرت) یحییٰ (علیہ السلام) ایک نبی کا اسم گرامی ہے، اور (حضرت) عمار اور (حضرت) ارقم رضی اللہ عنہما، دونوں صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں(تاج العروس)، ؛ لہٰذا آپ تینوں میں سے جو نام چاہیں، رکھ لیں۔

    (۲): کیا کچھ لگانا چاہتے ہیں؟ اس کی وضاحت فرماکر سوال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند