متفرقات - اسلامی نام

india

سوال # 174950

ہمارے یہاں ایک بیٹا پیدا ہوا ہے ماشاء اللہ ہم نے اس بچے کا نام امیر حمزہ رکھا ہے ۔ نام کے معنی مطلب تفصیل سے مرحمت فرمائیں، نیز اس بچے کے بہترین اخلاق و کردار کے لیے آپ دعاء بھی فرمائیں جزاکم اللّہ تعالیٰ۔

Published on: Nov 21, 2019

جواب # 174950

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:314-207/sn=3/1441



”امیر“ کے معنی ہے، سردار، حکمراں، شہزادہ، اور ”حمزہ“ کے معنی ہے شیر (القاموس الوحید) نیز حمزہ ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے چچاجان کا نام تھا، آپ نے ماشاء اللہ اچھے نام کا انتخاب کیا ہے، اللہ تعالیٰ برکت دے اور آپ کے بیٹے کو خوش اخلاق اور پاکیزہ کردار کا حامل بنائے، نیز والدین کے لیے اسے دنیا وآخرت میں سرخ روئی کا ذریعہ بنائے۔ آمین



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات