• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 174866

    عنوان: بیٹی كے لیے كوئی اچھا سا نام بتائیں

    سوال: سر الحمداللہ، اللہ پاک کی بڑی رحمت کہ اس نے مجھے بیٹی کی رحمت عطا کی ہے۔ سر اس کی پیدائش بروز سوموار رات 8 سے 8:15 کے درمیان ہوئی ہے۔ براہ مہربانی اس مطابق کوئی اچھا اسلامی نام رکھنے کے لیے بتائیں۔

    جواب نمبر: 174866

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 281-232/D=04/1441

    بیٹی آپ کو مبارک ہو، آپ اپنی بیٹی کا نام درج ذیل ناموں میں سے کوئی بھی رکھ دیں: رُقیّہ ، کلثوم ، زینب ، عائشہ ، فاطمہ ، خدیجہ ، جویریہ ، ہاجرہ، عفیفہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند