• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 174854

    عنوان: مدیان نام کیسا ہے

    سوال: مدیان نام کا معنی کیا ہے؟کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 174854

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:304-201/sn=3/1441

    ”مدیان“ کا لفظ کتب لغت وغیرہ میں ہمیں نہیں ملا، آپ نے اگر کسی معتبر کتاب وغیرہ میں دیکھا ہے توتفصیل لکھنے پر مزید غور کیا جا سکتا ہے ؛ باقی بہتر ہے کہ آپ کو (اگر لڑکے کا نام رکھنا ہے تو) حضرات انبیا (مثلا ابراہیم، داؤد، اسماعیل، یوسف) یا صحابہ کرام (مثلا زبیر، عمر ، عمیر، ثمامہ،دحیہ، عمار، عدی، حذیفہ) کے ناموں پر کوئی نام تجویز کرلیں،اگر لڑکی کا نام رکھنا ہو تو حضرات صحابیات (مثلا فاطمہ ، اسماء ، عائشہ ، ماریہ ، شفا، سودہ ، حمنہ ) کے ناموں سے کوئی نام یا اس کے علاوہ اور کوئی با معنی نام تجویز کرلیں (مثلا ادیبہ، یمنی، فرحی، مبشرہ وغیرہ ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند