• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 173959

    عنوان: محمد آہل نام رکھنا کیسا ہے

    سوال: میرے پہلے بیٹے کا نام ہے محمد زاہل عیسی{ Muhammad zahil isa } ہے اور دوسرے بیٹے کا نام موسی محمد آہل { Musa Muhammad Ahil }رکھنا چاہتاہوں تو کیا یہ نام درست ہے؟براہ کرم، کچھ اور اچھے معنی کے ساتھ بتائیں۔

    جواب نمبر: 173959

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:133-87/sn=2/1441

    آہل کے معنی ہے مانوس(مستفاد القاموس الوحید) ، یہ نام رکھ سکتے ہیں ؛ باقی اگرآپ حضرات انبیا (مثلا ابراہیم، داؤد، اسماعیل، یوسف) یا صحابہ کرام (مثلا زبیر، عمر ، عمیر، ثمامہ،دحیہ، عمار، عدی، حذیفہ)کے ناموں پر کوئی نام تجویز کرلیں تو زیادہ بہتر ہے۔

    ----------------------------

    صرف عیسیٰ یا محمد عیسیٰ نام رکھنا یا موسیٰ نام رکھنا بھی بہتر ہے۔ (د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند