• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 173803

    عنوان: لڑکی کا نام لویزہ ركھنا؟

    سوال: میں اپنی لڑکی کا نام لویزہ (LUWAIZA) رکھنا چاہتاہوں ، کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟ نیز اس کا نام معنی بھی بتائیں۔

    جواب نمبر: 173803

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 179-137/B=02/1441

    لَوْزَہ = ٹونسِلْ یا غَدُود کے معنی میں آتا ہے لُوَیْزَہ اس کی تصغیر ہے جس کے معنی ہوئے (۱) چھوٹا ٹونسل ۔ (۲) چھوٹا غدود ۔ یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے، مگر اس میں خاص معنویت نہیں پائی جاتی۔ اگر کوئی اور اچھا سا نام تجویز فرمالیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند