• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 173445

    عنوان: ارفع حوریں نام ركھنا

    سوال: میں اپنی بیٹی کا نام ارفع حوریں رکھنا چاھتا ہوں۔براے مہربانی میری راہنمائی فرمائیں کہ یہ نام کیسا ہے اور اس کے کیا معنی ہیں؟

    جواب نمبر: 173445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 62-49/B=01/1441

    معنی کے اعتبار سے یہ نام صحیح ہے؛ اس لئے کہ ”ارفع“ کے معنی ہیں سب سے زیادہ بلند اور ”حوریں“ حور کی جمع ہے جس کے معنی ہیں بہت خوبصورت؛ لیکن اس طرح کا نام رکھا نہیں جاتا؛ اس لئے کوئی اور اچھا نام کسی عالم سے پوچھ کر رکھ لیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند