• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 173439

    عنوان: سدرہ نام كیسا ہے؟

    سوال: سدرہ نام میری بھانجی کا ہے، یہ نام ،کیسا ہے یا کوئی دوسرا نام تجویز فرمائیں لوگ کہ رہے ہیں کہ سدرہ نام والی بچی ہمیشہ بیمار رھتی ہے۔ مہربانی کر کے رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173439

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 55-103/D=02/1441

    سدرہ کے معنی ہیں: بیری کا درخت ، جنت میں بھی یہ درخت ہے، سدرہ نام رکھنا درست ہے، بیماری کے اسباب اور بہت سے ہو سکتے ہیں، نام کی تاثیر ہونا ضروری نہیں، یہ نام بدلنا ضروری نہیں ہے؛ لیکن اگر بدلنا ہی چاہیں تو ازواج مطہرات، بنات طاہرات اور نیک عورتوں میں سے کسی کے نام پر نام رکھ لیں۔ مثلا عائشہ ، فاطمہ ، رقیہ ، ام حبیبہ ، میمونہ وغیرہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند