• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 173333

    عنوان: کیا بچی کا نام نُسدیہ رکھنا جائز ہے؟

    سوال: کیا بچی کا نام نُسدیہ رکھنا جائز ہے؟اگر ہے تو براہ کرم اس نام کا مطلب بتادیں

    جواب نمبر: 173333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 57-28/B=01/1441

    ” نُسْدِیَہ “ لفظ کسی لغت میں نہیں ملا، اس کے معنی بھی معلوم نہیں۔ آپ اور کوئی اچھا سا نام رکھ لیں۔ صَفِیّہ ، سُمَیّہ ، جُوَیریہ ، عَلِیّہ ، ہادیہ ، غزالہ ، انیسہ ، جلیسہ ، رئیسہ ، شریطہ ، ان ناموں میں سے کوئی نام منتخب فرمالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند