• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 172637

    عنوان: محمد نویر زھران نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: ہمارے ہاں لڑکا پیدا ہوا ہے اور "اس کا نام "محمد نویر زھران (Nuwair Zahran) رکھا گیا ہے ۔ برائے مہربانی اس کا معنی بتائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 172637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1104-946/sd=12/1440

    نویر کا لفظ لغت کی کتابوں میں نہیں مل سکا، بظاہر بے معنی لفظ معلوم ہوتا ہے اور زہران زہر سے مشتق معلوم ہوتا ہے، جس کے معنی پھول اور کلی کے آتے ہیں؛ لیکن زہران کا لفظ نام کے لیے مستعمل نہیں ہے، بہتر یہ ہے کہ آپ کوئی دوسرا اچھا نام رکھ لیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند