• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 171792

    عنوان: بیٹی کے کچھ ایسے ناموں کی تجویز چاہتے ہیں جو بامعنی اور ہلکے ہوں؟

    سوال: میرا نام سلمان غنی ہے اور میری اہلیہ کا نام سعدیہ سعید ہے۔ ہمارے یہاں اللہ کے فضل و کرم سے ایک بیٹی ہوئی ہے۔ ہم آپ سے اپنی بیٹی کے کچھ ایسے ناموں کی تجویز چاہتے ہیں جو بامعنی اور ہلکے ہوں ساتھ ہی ہمارے ناموں (سلمان اور سعدیہ) سے بھی اس نام کی کچھ مناسبت ہو جائے تو بہتر ہے۔ نیز مجھے ان ناموں کے معنی کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتا دیجے تو بڑی مہربانی ہوگی کہ ۔ انہیں رکھنے میں کوئی قباحت تو نہیں ۔۔ تابعہ، نائفہ، عفہ (ف متشدد ہے)،رملہ۔

    جواب نمبر: 171792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:947-826/sd=11/1440

    سلمی، سُعدیٰ، امیمہ، خدیجہ، ماریہ، زنیرہ، بریرہ، لبابہ، وغیرہ ناموں میں سے کوئی نام منتخب کر سکتے ہیں اور تابعہ( اطاعت گذار)نائفہ(زیادہ، بہت، کثیر ) عفہ ( پاکدامن) رملہ ( صحابیہ کا نام ) ان ناموں میں سے بھی آپ کوئی نام رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند