متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 171099
جواب نمبر: 171099
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:830-690/N=10/1440
(۱، ۲): لغت میں رَیَّان کے مختلف معنی آتے ہیں، جیسے: سیراب، سرسبز وشاداب، ہرا بھرا اور تازہ( القاموس الوحید، ص:۶۸۹)اور جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک درازے کا نام باب الریان ہے، جس سے صرف روزہ دار حضرات جنت میں داخل ہوں گے(مشکوة شریف، ص:۱۷۳، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند)۔ اور محمد ریان کی صحیح اسپیلنگ Mohammad Rayyanہے۔
عن سھل بن سعدقال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:في الجنة ثمانیة أبواب منھا باب یسمی یسمی الریان، لا یدخلہ إلا الصائمون، متفق علیہ (مشکاة المصابیح، کتاب الصوم، الفصل الأول، ص: ۱۷۳، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند