• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 17069

    عنوان:

    حضرت میرے بھتیجے کا نام ربیعان ہے۔ اس نام کا مطلب معلوم کرنا ہے۔ کہتے ہیں عبرانی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب ہے [ایسا پرندہ جس نے کبھی شکست نہیں کھائی]۔ برائے کرم اس کی تصدیق کردیں۔ دوسری بات کہ یہ ربیعان ہے یا ربیان؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17069

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1619=1919-11/1430

    ہمارے پاس دستیاب لغت کی کتاب میں ایک لفظ رِبعان ہے جو رَبَاعی کی جمع ہے، اس کے معنی ہیں: وہ جانور جس کے رباعی دانت گرگئے ہوں۔ ممکن ہے ربیعان عبرانی زبان کا لفظ ہو جس کا مطلب وہ ہو جو آپ نے لکھا ہے، لیکن ہمیں یہ نہیں ملا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند