• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 170375

    عنوان: من و سلوی نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: امید ہے کہ مزاج بخیر ہوں گے - میں ایک ریسٹورنٹ )کھانے کی ہوٹل کھولنا چاہتا ہوں جس کا مقصد بچوں کے اسکول کے ٹیفن مہیا کرانا- آجکل جو رواج شروع ہوا ہے کے 5/10 روپے والے پیکیٹس کھا کر بچے اپنی زندگی اور صحت برباد کر رہے ہیں- امت کا مستقبل کمزور ہو رہا ہے - اس مقصد کے تحت یہ کام شروع کرنا چاہ رہا ہوں جس سے روزگار کے ساتھ میری آخیرت بھی سنور جائے - اصل مسئلہ یہ ہے کہ کیا میں اپنی ہوٹل کا نام من و سلوی رکھ سکتا ہوں؟ ادوسرا مسئلہ یہ ہے کہ ہر بزنس کی ایک ٹیگ لائن ہوتی ہے _ میں اپنی ٹیگ لائن بنانا چاہتا ہوں " من و سلوی - جنت کا مزہ The test of heaven" یا یوں "مزہ جنت جیسا" تو کیا میں اس طرح کے الفاظ استعمال کر سکتا ہوں؟ مجھے فتوی درکار ہے ۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 170375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 915-757/B=09/1440

    آپ اپنے ہوٹل کا نام ”من و سلوی ہوٹل“ رکھ سکتے ہیں،اس کے آگے ٹیگ لائن بنانے میں، جنت کا مزہ یعنی مزہ جنت جیسا لفظ استعمال کرنا ضرورت سے زیادہ مبالغہ ہوگا، اور کوئی لفظ استعمال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند