• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 169510

    عنوان: اسلامی نام کیلئے رہبری فرمائیں ۔

    سوال: الحمدللہ میرے گھر میں بیٹی کے بعد بیٹاپیدا ہوا ہے ۔بیٹی کا نام انسیہ طیب(unaisa Tayyib) ہے ،اب بیٹے کا نام رکھنے میں میری مدد فرمائیں۔ میرا شوق ہے نام با نسبت ہو۔

    جواب نمبر: 169510

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 674-566/D=07/1440

    بیٹے کا نام انبیاء کے نام پر مثلاً ابراہیم ، اسحاق ، یوسف وغیرہ یا اللہ تعالی کے اسماء کی طرف اضافت کرکے جیسے عبد الرحمن ، عبد الرحیم ، عبد المالک وغیرہ یا صحابہ کرام، تابعین اور بزرگان دین کے نام پر رکھ دیں۔ صحابہ کے نام پر مثلاً حذیفہ ، قاسم ، عمر ، معاویہ ۔ بزرگان دین کے نام پر مثلاً شعبی ، علقمہ ، عکرمہ ، جنید ، شبلی وغیرہ میں سے جو نام پسند ہو رکھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند