• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 168243

    عنوان: " ماہین کامران"، "حامیہ کامران"،" عبیرہ کامران " کیا یہ نام رکھنا درست ہے ؟

    سوال: میرے بھائی کے بچوں کے نام کچھ ایسے ہیں" ماہین کامران"، "حامیہ کامران"،" عبیرہ کامران "۔براہ مہربانی ان کا مطلب بتا دیں اور کیا یہ نام رکھنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 168243

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 543-490/M=05/1440

    مذکورہ نام کا آخری جز یعنی (کامران) تو بامعنی اور صحیح ہے اس کے معنی: کامیاب، بامراد کے ہیں، اس لئے اس لفظ کو نام کا جز بناسکتے ہیں۔

    ”عبیر“ ایک خوشبودار سفوف کو کہتے ہیں، اس اعتبار سے ”عبیرہ کامران“ بچی کا نام رکھ سکتے ہیں۔ ”حامیہ“ (حامی و مددگار کے معنی میں نام رکھنے کی گنجائش ہے، لیکن اس کا ایک معنی تیز گرم بھی ہے) اس لئے اچھا یہ ہے کہ اس کے بجائے دوسرا بہتر نام تجویز کرلیں، اسی طرح ”ماہین“ کو بدل کر دوسرا بہتر نام رکھ لیں۔

    اگر بچوں کے نام مطلوب ہیں تو چند یہ ہیں: حسان، صفوان، سلمان، سعید، رشید، محمود وغیرہا اور بچی کے لئے چند نام یہ ہیں: عاتکہ، خنساء، سعدیہ، حفصہ، میمونہ، خدیجہ، فاطمہ وغیرہا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند