• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 167150

    عنوان: مرحہ،انابیہ، شنبلین، زمیل ان میں سے کونسا نام بہتر ہے؟

    سوال: براہ کرم، درج ذیل ناموں کے معنی بتائیں۔ مرحہ(MERHA یا MIRHA) ،انابیہ(ANABIA)، شنبلین(SHAMBLEEN)، زمیل(ZIMIL)، کے معنی بتائیں ،نیز بتائیں کہ ان میں سے کونسا نام میری بیٹی کے لیے سب سے زیادہ مناسب ہے؟

    جواب نمبر: 167150

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:310-253/sd=4/1440

    مرحہ،انابیہ، شنبلین کے معنی لغت کی کتابوں میں نہیں مل سکے اور زمیل کے معنی ساتھی اور رفیق سفر کے آتے ہیں؛ لیکن لڑکی کے لیے یہ نام رکھنا معروف نہیں ہے ؛ اس لیے آپ کوئی دوسرا اچھا نام رکھ لیں،ازواج مطہرات ، صحابیات اور نیک خواتین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں، مثلا: امیمہ، بریرہ، خدیجہ، زینب ، سمیہ وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند