• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 166918

    عنوان: کیا ہادی نام کے ساتھ عبدل لگانا ضروری ہے ؟

    سوال: کیا ہادی نام کے ساتھ عبدل لگانا ضروری ہے ؟صرف محمد رکھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 166918

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:272-331/sd=5/1440

    ہادی کا لفظ اسمائے حسنی میں سے ہے ،اس کے معنی ہیں ہدایت دینے والا ،یہ صرف اللہ کی صفت ہے ؛ البتہ ہادی کے ایک معنی : رہبری، راہنمائی کرنے والے کے بھی ہیں، اس معنی کر یہ بندے کی صفت بن سکتی ہے ، لہذا محمد ہادی نام رکھ سکتے ہیں ؛ البتہ عبد الہادی نام رکھنا زیادہ بہتر ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند