• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 166288

    عنوان: راعنہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

    سوال: مین وقاص ارشد اپنی بیٹی کا نام راعنہ رکھنا چاہ رہا ہوں ، یہ نام رکھنا کیسا رہے گا؟ اپنے دینی علم کی روشنی میں مجھے مشورہ سے نوازیں۔

    جواب نمبر: 166288

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:180-147/sd=2/1440

    راعنة رعونة سے مشتق ہے، جس کے معنی ناسمجھی کے ہیں، معنی کے اعتبار سے یہ لفظ نام کے لیے صحیح نہیں ہے، کوئی دوسرا اچھے معنی کا نام رکھ لیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند