متفرقات - اسلامی نام

India

سوال # 166170

میں نے اپنی بیٹی کا نام” عارفہ روزین('Aarifah Razeen)“ رکھا ہے، مقامی مولانا صاحب نے بتایا کہ” عارفہ“ کا معنی ” اللہ کو کو پہچاننے والا “اور رزین کا معنی” سنجیدہ “ہے، کیاآپ دونوں ناموں” عارفہ اور رزین “کا معنی بتا سکتے ہیں؟ نیز بتائیں کہ عارفہ اور رزین کو عربی اور اردو کیسے لکھا جائے؟

Published on: Oct 29, 2018

جواب # 166170

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 187-161/M=2/1440



مقامی مولانا صاحب نے معنی صحیح بتلایا ، عارفہ کے معنی پہچاننے والی اور رزین کے معنی سنجیدہ ، وزن دار ، باوقار کے ہیں۔ نام درست ہے، عربی اور اُردو دونوں میں ایک ہی طرح لکھا جائے گا یعنی عارِفہ رَزِین ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات