• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 165744

    عنوان: امیزہ اور امایزہ كس زبان كے الفاظ ہیں اور ان كے كیا معانی ہیں؟

    سوال: حضرت مجھے ان ناموں کے معنی اور یہ کس زبان سے ہیں بتائیں۔ 1۔امیزہ (umaiza)، 2۔امایزہ (Amaiza)۔

    جواب نمبر: 165744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 140-130/L=2/1440

    بعد تلاش بسیار کے مجھے ان اسماء کے معانی نہیں مل سکے اس لئے بہتر ہے کہ اس طرح کے نام بچیوں کے نہ رکھے جائیں بلکہ اس کی جگہ حضرات صحابیات وغیرہ کے ناموں میں سے جو نام پسند آجائے اس کو رکھ لیا جائے ۔ حدیث شریف میں اولاد کا بہتر نام رکھنے کا حکم ہے نیز کتب فقہ میں غریب وناموس نام رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ قال علیہ السلام انکم تدعون یوم القیامة باسمائکم وأسماء آبائکم فحسنوا أسمائکم (ابوداوٴد: ۲/۶۷۶، باب تغییر الاسماء) وفی الفتاوی: التسمیة باسم لم یذکرہ اللہ تعالی فی عبادہ ولا ذکرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ولا استعملہ المسلمون تکلموا فیہ والأولی أن لایفعل کذا فی المحیط ۔ (الفتاوی الہندیة: ۵/۴۱۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند