• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 165743

    عنوان: بچی کا نام امیزہ عشال رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: عرض تحریر ہے کہ میری بچی کا نام امیزہ عشال رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اگر رکھا جائے تو اس کے معنی کیا ہوگا؟ برائے مہربانی بتائیں۔

    جواب نمبر: 165743

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 124-103/M=2/1440

    یہ لفظ کتب لغت میں مجھے نہیں ملا اس لئے معنی بتانے سے معذرت ہے۔ بظاہر مہمل معلوم ہوتا ہے اس کے بجائے دوسرا بامعنی عمدہ نام تجویز کرلینا بہتر ہے۔ بچیوں کے چند نام یہ ہیں: حفصہ ، میمونہ، خنساء، عاتکہ ، آمنہ ، عائشہ ، فاطمہ ، رقیہ ، سمیہ ، مریم ، رُشدیٰ ، یمنی ، سعدیہ وغیرہا، ان ناموں میں سے کوئی ایک مشورے سے منتخب کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند