• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 165418

    عنوان: مصور احمد نام کیسا ہے، کیا نام کا شخصیت پر اثر پڑتا ہے؟

    سوال: میرا نام "مصور احمد" رکہا گیا ہے ، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ غلط معنی دیتا ہے ، صحیح نام "عبدالمصور" .ہوگا؟ اب عرض ہے کہ رہنمائی فرمائیں۔ 2: کیا "عبدالمصور احمد" صحیح ہو گا؟ 3: کیا نام کا شرعاً شخصیت پر اثر پڑتا ہے ؟

    جواب نمبر: 165418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 52-44/SN=2/1440

    (۱، ۲) ”مُصَوِّرٌ“ اللہ تعالی کے ناموں میں سے ہے اور اس کا شمار ان ناموں میں کیا گیا ہے جو اللہ تعالی کے ساتھ مختص ہیں، ایسے ناموں کے ساتھ نام رکھنے میں لفظ”عبد “ وغیرہ کا اضافہ ہونا چاہئے؛ لہٰذا صورت مسئولہ میں کچھ لوگوں کی بات درست ہے، اگر عبد المصوّر احمد نام کردیا جائے تو اچھا ہے۔ (دیکھیں: فتاوی عثمانی: ۱/۵۲، کتاب الایمان والعقائد ، ط: زکریا) ۔

    (۳) جی ہاں! نام کا بھی شخصیت پر اثر پڑتا ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم غیر مناسب ناموں کو بدل دیتے تھے، نیز ایک حدیث میں آپ علیہ الصلاة والسلام نے بچوں کے اچھے نام رکھنے کی ہدایت فرمائی ہے۔ ”تدعون یوم القیامة بأسمائکم وأسماء آبائکم ، فأحسنوا أسمائکم (مشکاة بحوالہ ابوداوٴد ، ص: ۴۰۸، باب الأسامی)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند