• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 165072

    عنوان: عبد الکریم کہتے وقت لفظ کریم کے وقت جس بندے کا نام ہے اس کا تصور آجانے كا حكم؟

    سوال: (۱) عبد الکریم نام بولتے وقت عبدل کے وقت جس کا نام ہے اس کا تصور اور کریم کے وقت اللہ کا دھیان ہونے کے بجائے عبد الکریم کہتے وقت لفظ کریم کے وقت جس بندے کا نام ہے اس کا تصور آجانے سے کفر کا گناہ ہوگا؟ (۲) لفظ ”ظل الٰہی“ سنتے وقت، لفظ ”الٰہی “ پر جس کے متعلق پورا لفظ ”ظل الٰہی“ کہا گیا اس کا خیال آجانا اس صورت میں کہ دل میں کفر کا ارادہ نہ ہو، (یہ واقعہ فلم (movie) دیکھتے وقت پیش آیا) اس صورت میں کفر ہوگا؟

    جواب نمبر: 165072

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 18-34/B=2/1440

    عبد الکریم جس شخص کا نام رکھ دیا، وہی شخص عبدالکریم کا مصداق ہوگا اور وہی مراد ہوگا۔ عبدل سے وہ شخص مراد ہو اور الکریم سے اللہ کی ذات مراد ہو ایسا تصور کرنا صحیح نہیں ہے اس لئے جب عبد الکریم پورا نام بولا جائے تو وہی شخص مراد ہوگا۔ اس سے نہ کفر ہوگا نہ کفر کا گناہ ہوگا۔ اسی طرح ظل الٰہی رکھا گیا ہے، اس میں اگر کوئی پورا نام لے کر پکارے تو اسی شخص کی ذات مراد ہوگی اللہ کی ذات مراد نہ ہوگی، اس میں کفر ہونے یا کفر کا گناہ ملنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ آپ کسی وہم میں نہ پڑیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند