• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 164701

    عنوان: خلود، بریرہ یا حمنہ نام رکھنا

    سوال: حضرت، میں اپنی بچی کا نام رکھنا چاہتا ہوں، کوئی اچھا سا نام بتائیں۔ khulood خلود، zonaira زنیرہ ، Suwaidah سویدة، bareera بریرہ، Aleeza علیزہ

    جواب نمبر: 164701

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1353-1156/N=1/1440

    خلود، یا بریرہ نام رکھ سکتے ہیں، خلود: دوام وہمیشگی، مراد: وہ لڑکی یا عورت جو ایمان کے ساتھ اعمال صالحہ انجام دے کرجنت کی حق دار ہوسکے ۔اور بریرہ:ایک صحابیہ کا نام۔ اور سویداء : سوداء کی تصغیر: کوئی کالی چیز،دل کا سیاہ نقطہ۔ یہ کچھ اچھے معنی نہیں ہیں۔اور زنیرہ اور علیزہ کے معنی مجھے معلوم نہیں۔

    بچی کے لیے کچھ اچھے نام درج ذیل ہیں:

    امة اللہ ، امة الرحمن، امة الکریم، خدیجہ، عائشہ، میمونہ، صفیہ، سودہ، زینب، فاطمہ، رقیہ، صالحہ،صبیحہ، ساجدہ، راشدہ اور راضیہ وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند