• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 164389

    عنوان: کیا نوفل کسی صحابی کانام ہے کہ نہیں؟

    سوال: (۱) بتائیں کہ محمد نوفل نام کیسا ہے ؟ (۲) کیا نوفل کسی صحابی کانام ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 164389

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1285-966/SN=1/1440

    (۱، ۲) ”نوفل“ کے معنی سمندر کے ہیں، نیز ”سخی“ کے معنی بھی استعمال ہوتا ہے۔ النوفل: البحر، ویقال: رجل نوفل معطاء الخ (المعجم الوسیط) اور ”نوفل“ نام کے متعدد صحابہ بھی گذرے ہیں (اسد الغابة) ؛ اس لئے یہ نام اچھا ہے رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند