• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 164031

    عنوان: ایمن‏، ایشال‏ اور علما نام معنی اور مشورہ

    سوال: Asslaam Alikum. میری نئی پیدا ہونے والی بچی لڑکی کو اسلامی ناموں کے نام سے "ILMA" "ESHAAL" اور "AIMAN" کے بارے میں مشورہ دیتے ہیں، مجھے مشورہ دیتے ہیں کہ کون سا نام اسلام میں سب سے بہتر ہے ؟

    جواب نمبر: 164031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1191-909/sn=1/1440

    ان میں سے ”ایمن“ سب سے اچھا ہے؛ لیکن یہ ”مرد“ کا نام ہے؛ اس لیے اگر اس کے بہ جائے ”یُمْنیٰ“ یا اُمّ اَیمن (ایک برگزیدہ صحابیہ کا نام) رکھ دیں تو زیادہ بہتر ہے، اسی طرح اگر ”ایشال“ کے بہ جائے ”ایشاع“ رکھ دیں تو بھی اچھا ہے، ”ایشاع“ اللہ کے نبی حضرت زکریا علیہ الصلاة والسلام کی بیوی کا نام تھا (الروضة الفیحاء فی أعلام النساء) باقی ”ایشال“ بھی نام رکھ سکتے ہیں ”ایشال“ کے معنی لغت میں بلند کرنے کے ہیں؛ لیکن بہرحال بہتر پہلی دو صورتیں ہی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند