• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 163214

    عنوان: ”ریان“ نام کیسا ہے؟ اور اس کا معنی کیا ہے؟

    سوال: الحمد للہ! اللہ نے مجھے پہلے لڑکی سے نوازا، اور اللہ کے مزید فضل سے مجھے دوسرا بچہ ہونے والا ہے۔ برائے مہربانی مجھے کچھ اچھے اسلامی نام (لڑکا اور لڑکی) تجویز فرمادیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر اور صحت عطا فرمائے۔ لڑکے کے لئے ”ریان“ نام کیسا ہے؟ اور اس کا معنی کیا ہے؟ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 163214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:741-796/sn=11/1439

    عبید اللہ، عبید اللہ، عبد الرحمن، عبد الرحیم، عطاء المنان، ابودجانہ، صفوان، اسعد، ثُمامہ، محمد، احمد، وصی اللہ وغیرہ لڑکے کے لیے اور فاطمہ، صفیہ، جویریہ، یُمنٰی، طُوبیٰ، عاتکہ، لَیلیٰ، شِفا، رابعہ، حمنہ، اُمیمہ لڑکی کے لیے اچھے نام ہیں، ان میں سے کوئی نام منتخب کرسکتے ہیں۔

    (۲) ”ریّان“ اچھا نام ہے، اس کا معنی ہے سیراب، آسودہ، نیز جنت کے ایک دروازے کا نام بھی ”ریّان“ ہے جس سے صرف روزے داروں کو داخل ہونے کی سعادت حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند