• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 163050

    عنوان: آیت اللہ نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: آیت اللہ نام رکھنا کیسا ہے ؟اور کیا یہ رکھا جاسکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 163050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:956-792/sn=10/1439

    ”آیت اللہ“ معنی کے اعتباسے ٹھیک ہے، نام رکھا جاسکتا ہے؛ لیکن بہتر ہے کہ ایسا نام رکھا جائے جس میں ”عبدیت“ کا اظہار ہو مثلاً عبد اللہ، عبید اللہ، عبد الرحمن، عبد الودود وغیرہ حدیث میں اس طرح کے ناموں کو پسندیدہ قرار دیا گیا ہے، ”أحب الأسماء إلی اللہ تعالی عبد اللہ وعبد الرحمن (ابوداوٴد، رقم: ۴۹۴۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند