• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 162660

    عنوان: كیا شاہ قب ہے نام صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال: میرا نام محمد شاہ قب ہے۔یہ نام صحیح ہے یا نہیں؟اگر صحیح ہے تو اس کا معنیٰ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 162660

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1332-1082/sd=11/1439

     شاہ قب کا لفظ لغت میں نہیں ملا ، بظاہر یہ مہمل لفظ ہے جس کے کوئی معنی نہیں ہیں؛ البتہ ثاقب نام رکھنا صحیح ہے ، اس کے معنی : روشن، چمکدار کے ہیں ، نجم ثاقب روشن ستارے کو کہتے ہیں ( القاموس الوحید) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند