• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 162

    عنوان:

    میرا نام اسلم ہے، کیا میں اپنا نام بدل کر محمد علی اسلم رکھ سکتا ہوں؟

    سوال:

    میرا نام اسلم ہے، میرے آس پاس اسلم نام کے بہت شخص ہیں۔ میں دنیوی دلائل سے اسلام کو ثابت کرنے کے لیے ایک کتاب بھی لکھ رہا ہوں، یہاں اسلم نام سے بہت مصنف حضرات بھی موجود ہیں، کیا میں اپنا نام بدل کر محمد علی اسلم رکھ سکتا ہوں؟ کیا اس میں کوئی گناہ ہے؟    والسلام

    جواب نمبر: 162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 368/هـ=566/هـ)

     

    آپ اپنے نام کے ساتھ باپ دادا پردادا کی نسبت تحریر کردیں تو اسلم نامی دوسرے لوگوں سے امتیاز ہوجائے گا اور بغیر وجہ شرعی اور بغیر ضرورت کے نام تبدیل کرنا اچھا نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند