• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 161729

    عنوان: نام کے معنی اور بولنے کا طریقہ

    سوال: جویریہ اس نام کا مطلب ، فضائل اور کس طرح پڑھا جائے یعنی جو یریہ میں جیم پر پیش ہوگا یا زبر، اگر پیش یا زبر ہوگا تو اس کے معنی بھی ضرور ارسال کریں بڑی مہربانی ہوگی۔ آپ کا ممنون و مشکورہوں گا۔

    جواب نمبر: 161729

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1053-968/M=9/1439

    جویریہ (جیم کے پیش کے ساتھ پڑھا جائے گا) اس کے معنی ہیں کم سن عورت، چھوٹی لڑکی، نام عمدہ اور مبارک ہے جویریہ ام الموٴمنین یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ کا نام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند