• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 161667

    عنوان: عبدالعالی نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میں اپنے بیٹے کا نام ” عبدالعالی“ (abdul AALEE) رکھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 161667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1213-1021/L=9/1439

     اسمائے حسنیٰ میں ”العلی“ عین اور لام کلمہ کے درمیان الف کے بغیر ہے ؛اس لیے آپ اپنے بیٹے کا نام ”عبد العلی“ رکھ لیں اور اگر الف کو برقرار رکھنا ہے تو عبدالوالی کرلیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند