• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 161653

    عنوان: ابوذر اور انظر کیسے نام ہیں اور ان کے کیا معنی ہیں؟

    سوال: حضرت ابوذر اور انظر کیسے نام ہیں اور ان کے کیا معنی ہیں؟

    جواب نمبر: 161653

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:961-847/D=9/1439

    ابوذر صحابی رسول کا نام ہے بابرکت اور اچھا نام ہے صحابی کے نام میں معنی جاننے کی ضرورت نہیں وہ نام رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نظر کردہ اور پسند فرمودہ ہے اس کے اچھے ہونے کے لیے یہی بہت کافی ہے۔

    انظر کے زیادہ دیکھنے والا یہ نام بھی اچھا ہے بہت سے علماء اس نام کے گذرے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند