• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 161644

    عنوان: زنیرہ كا معنی و تلفظ كیا ہے؟

    سوال: زنیرہ کے معنی وصحیح تلفظ بتائیں۔ اور کیا یہ نام رکھا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 161644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1101-956/sd=9/1439

     زنیرہ کا صحیح تلفظ اس طرح ہے کہ پہلے زاء کے نیچے کسرہ ہے ، پھر نون پر تشدید اور نیچے کسرہ ، پھر یاء ساکن ہے ، پھر راء پر زبر اور آخر میں ہ ہے ۔یہ ایک صحابیہ کا نام ہے ، جو باندی تھیں اور ابتداء ہی میں اسلام لے آئیں تھیں جس کی وجہ سے آپ کو کافی سختیاں برداشت کرنا پڑیں۔( اسد الغابہ فی معرفة الصحابة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند