• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 161550

    عنوان: کیا ”سبحان ندیم“ نام رکھنا درست ہے

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ کیا ”سبحان ندیم“ نام رکھنا جائز ہے جس کا معنی ہے ” پاک دوست “؟

    جواب نمبر: 161550

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1094-887/sd=8/1439

    سبحان ندیم نام رکھنا درست ہے؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ ایسا نام رکھا جائے جس کے شروع میں عبد ہو اور دوسرا لفظ اللہ کے ناموں میں سے ہو جیسے عبد اللہ، عبدا لرحمن وغیرہ، یا پیغمبروں اور صحابہ کے نام پر نام رکھا جائے، سبحان لفظ اللہ کے ناموں میں سے نہیں ہے۔ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أحب الأسماء إلی اللہ عبد اللہ وعبد الرحمن (أبوداوٴد) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : سمّوا بأسماء الأنبیاء ولا تسموا بأسماء الملائکة (فیض القدیر)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند