• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 161279

    عنوان: بچی كا نام بدلنا ہے كوئی بہتر نام بتادیں

    سوال: میری بچی کا نام مہوش فاطمہ ہے ، اس کا نام بدلنا ہے ، کو ئی اچھا نام بتا ئیں ۔ میری بچی بہت شرارتی ہے ، بہت سے لوگو ں کا کہنا ہے کہ نام بدلکر دیکھیں ۔ میرا نام سلیم ہے اور میری بیوی کا نام لوسیا سیما ہے ۔

    جواب نمبر: 161279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 67-762/SN=8/1439

    مَہْوَشْ فاطمہ“ اچھا نام ہے، اس کو باقی رکھ سکتے ہیں، اگر بدلنا ہی چاہتے ہیں تو ”مہوش“ ہٹا کر صرف ”فاطمہ“ کردیں یا ”فاطمہ“ سے پہلے ”یُمْنٰی “ (بابرکت) ” شفا “ (ایک صحابیہ کا نام) بڑھا دیں، نیز ”فاطمہ سلیم “ بھی بچی کا نام تجویز کرسکتے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ آپ کثرت سے ” رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ أزْوَاجِنَا وَذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ أعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ إمَاماً “ پڑھا کریں، ان شاء اللہ بچوں کی طرف سے خوشی حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند