• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 160834

    عنوان: ناموں كی فضیلت كے لیے بس اتنا ہی كافی ہے كہ وہ صحابہ وصحابیات كے نام ہیں

    سوال: محترم میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ خدیجہ عائشہ فاطمہ زینب ابوبکر عمر عثمان علی زید جیسے معتبر ناموں کے معنی کیا ہوتے ہیں؟

    جواب نمبر: 160834

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:945-717/sn=8/1439

    حضراتِ صحابہ اور صحابیات کا نام ہونا ہی ان ناموں کی فضیلت کے لیے کافی ہے، نام رکھنے کے لیے ان کے معانی کی تحقیق کی ضرورت نہیں ہے؛ باقی عربوں میں جرأت اور بہادری وغیرہ کے اظہار کے لیے چونکہ مختلف قسم کے حیوانات اورجانوروں اسی طرح درختوں وغیرہ کے ناموں پر نام رکھنے کا رواج تھا؛ اس لیے اس طرح کے بیشتر ناموں کے معنی کتبِ لغت میں جانوروں اور اژدہوں وغیرہ کے ہیں مثلاً فاطمہ اس اونٹنی کو کہا جاتا ہے جس کا بچہ دودھ سے چھڑادیا گیا ہو (مصباح اللغات) ”عثمان“ اژزدہے کے بچے اور سپولیا کو کہتے ہیں (حوالہ سابق) القاموس الوحید ۔ بکر کے معنی جوان اونٹ کے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند