• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 160452

    عنوان: شایان اور ارحم نام ركھنا؟

    سوال: محمد شایان اور ارحم عابدین نام رکھنا کیسا ہے ؟ اور ان کے کیا معنی ہیں؟ برائے مہربانی تشفی بخش جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 160452

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:962-764/L=7/1439

    ”شایان“ کے معنی ہیں لائق،مناسب ،موزوں اور”ارحم“ کے معنی ہیں ،زیادہ رحم کرنے والا ،بہت مہربانی کرنے والا یہ دونوں نام رکھے جاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند