• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 158312

    عنوان: سعد ابی وقاص نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: سعد ابی وقاص نام کا مطلب بتائیں۔

    جواب نمبر: 158312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:580-450/SN=5/1439

    ”سعد“ کے معنی ہیں نیک بخت، حضرت سعد ایک برگزید صحابی گذرے ہیں، کتب حدیث میں آپ کے فضائل وارد ہوئے ہیں، عشرہ مبشرہ میں بھی آپ کا شمار ہوتا ہے، حضرت ”سعد“ کے والد کی کنیت ”ابووقاص“ تھی اور ان کا نام مالک بن وہیب تھا، بعض ائمہٴ رجال نے ذکر کیا ہے کہ یہ (حضرت سعد کے والد) بھی مشرف بہ اسلام ہوگئے تھے اور انھوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی۔ (دیکھیں: سیر اعلام النبلاء: ۳/ ۶۶، اسد الغابہ: ۵/ ۵۱) باقی ”وقاص“ نام کے متعدد صحابہٴ کرام گذرے ہیں، بہرحال ”سعد ابی وقاص“ اچھا نام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند