• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 158082

    عنوان: اشفان نام رکھنا شریعت میں کیسا ہے؟

    سوال: میرے بیٹے کا نام اشفان (ASHFAN) ہے۔ کیا یہ نام شریعت کے مطابق درست ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 158082

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:447-382/D=5/1439

    اشفان (Ashfan) کس زبان کا لفظ ہے ہمیں عربی میں اس وزن پر کوئی ”اشف“ کے مادّہ سے نہیں ملا۔

    لڑکے کے لیے مناسب نام وہ ہے جو انبیائے کرام یا صحابہٴ عظام کے ناموں میں سے ہو یا نیک اور بزرگ لوگوں کو جو نام رہ چکا ہے اس میں سے کوئی نام رکھ لیں، مثلاً ابراہیم، صالح، حذیفہ، خالد، جنید، شبلی، عبد الرحمن، قاسم، وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند