• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 157966

    عنوان: سمرا فاطمہ نام كیسا ہے؟

    سوال: حضرت، میری بیٹی کا نام سمرا فاطمہ (simra Fatima) رکھا گیا ہے، کیا یہ نام درست ہے؟

    جواب نمبر: 157966

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 507-434/sn=5/1439

    سِمْرا (بکسر السین) کتب لغت میں نہیں ملتا اور نہ ہی صحابیات وغیرہ میں اس نام کی کوئی خاتون ملتی ہے؛ اس لیے ”فاطمہ کے آگے ”سِمرا“ کا اضافہ مناسب معلوم نہیں ہوتا، اس کے بہ جائے اگر کوئی بامعنی لفظ مثلاً ”ثمرة“ ”شفا“ ”ثنا“ بڑھادیا جائے یا کچھ نہ بڑھایا جائے صرف ”فاطمہ“ نام رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند