• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 157965

    عنوان: بیٹی کا نام سمرا فاطمہ ركھنا؟

    سوال: حضرت، میری بیٹی کا نام سمرا فاطمہ (Simra Fatima) رکھا گیا ہے، کیا یہ نام درست ہے؟

    جواب نمبر: 157965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 508-435/sn=5/1439

    سِمْرا (بکسر السین) کتب لغت میں نہیں ملتا اور نہ قرون اولیٰ میں یعنی صحابیات اور تابعیات وغیرہ میں اس نام کی کوئی خاتون ملتی ہے؛ اس لیے ”فاطمہ کے آگے ”سِمرا“ کا اضافہ مناسب معلوم نہیں ہوتا، اگر اس کے بہ جائے کوئی بامعنی لفظ (مثلاً ”ثمرة“ ”شفا“ ”ندا“) بڑھادیا جائے یا کچھ نہ بڑھایا جائے صرف ”فاطمہ“ رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند