• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 157698

    عنوان: شاہ زیب نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! شاہ زیب (shahzaib) نام رکھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 157698

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:408-350/D=4/1439

    ”شاہ زیب“: شاہ کے معنی بادشاہ، زیب کے معنی آرائش، خوب صورتی۔ پس ”شاہ زیب“ کے معنی ہوتے ہیں خوب صورتی کا بادشاہ۔ معنی کے اعتبار سے اس نام کے رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔

    ایسے زیادہ پسندیدہ وہ نام ہوتے ہیں جونبیوں کے، صحابہٴ کرام اور بزرگان دین کے ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند