متفرقات - اسلامی نام

India

سوال # 157245

حضرت، میرے یہاں بیٹا پیدا ہوا ہے۔ ہم نے کچھ نام سوچے ہیں پر ہم منتخب نہیں کر پا رہے ہیں اس لیے آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ ابان (Abaan)، ابوبکر (abu bakr)، زینل (zainul)، اورنگ زیب (Aurang zaib)، عمر فاروق (Umar farooq)، واقع (Waqi)، اور آپ سے درخواست ہے کہ آپ بھی کچھ نام بتائیں پر ایسے جو بہت عام اور مشترک نہ ہوں۔

Published on: Dec 31, 2017

جواب # 157245

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:393-345/L=4/1439



حدیث شریف میں اولاد کا عمدہ اور اچھانام رکھنے کا حکم ہے ،نیز حدیث شریف میں ہے کہ اللہ رب العزت کے نزدیک سب سے محبوب وپسندیدہ نام عبداللہ اور عبد الرحمن ہے ؛اس لیے آپ اپنے لڑکے کا نام ان دونوں ناموں میں سے کوئی نام تجویز کرسکتے ہیں،اسی طرح حضرات انبیاء ،صحابہ کرام اور اولیاء عظام کے ناموں پراپنے بیٹے کا نام رکھنا بھی بہتر ہے ،کچھ نام درج ذیل ہیں آپ ان میں سے کوئی نام اپنے لڑکے کے لیے تجویز کرسکتے ہیں:



عبد اللہ، عبد الرحمن،عبد الرحیم، عبد الخالق،محمد،احمد، ابراہیم ، اسماعیل، شعیب ، اسحاق، یعقوب، یوسف، نوح ، لوط ، ہود، شمویل، ادریس، یحیٰ،حسّان ، حذیفہ، خالد، طلحہ، سلمان، معاویہ، جعفر، بلال، عمار، حسن ، حسین وغیرہ



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات