• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 157204

    عنوان: عشال نام رکھناکیسا ہے؟

    سوال: کیا ہم عشال نام مسلمان لڑکی کا رکھ سکتے ہیں، میرے گھر بیٹی ہوئی ہے 19 نمبر 2017 کو۔

    جواب نمبر: 157204

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:390-278/sn=4/1439

    لفظ ”عشال“ کتب لغت میں نہیں ملتا، مہمل لفظ معلوم ہوتا ہے؛ اس لیے یہ نام بہتر نہیں ہے، اس کے بہ جائے آپ اگر اپنی بیٹی کا نام حضرات ازواج مطہرات یا صحابیات کے ناموں پر (مثلاً: عائشہ، صفِیَّہ، حلیمة، عاتکہ، جویریہ، میمونہ، زُنَیرة، سِدْرة، شِفا وغیرہ) رکھیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند