• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 156691

    عنوان: بچی كے لیے كوئی عربی نام بتائیں

    سوال: میں نے اپنی بیٹی کا نام ایلاف بنت عامر تجویز کیا ہے ، آپ سے مشورہ چاہیے یا کوئی اور عربی نام بتا دیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 156691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:239-192/D=3/1439

    ”ایلاف“ کا معنی ہے مانوس ہونا۔ معنی کے اعتبار سے یہ نام صحیح ہے، البتہ ازواجِ مطہرات، بناتِ طاہرات اور صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا زیادہ بہتر ہے، جیسے عائشہ، خدیجہ، زینب، فاطمہ، ام کلثوم، رقیہ، ماریہ، حفصہ، ام سُلیم وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند